بادلوں کی گرج چمک ،بارش یا سورج کی تپش؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Sep 07, 2023 | 21:46:PM
بادلوں کی گرج چمک ،بارش یا سورج کی تپش؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت  ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم  خشک اور گرم  مرطوب رہنے  کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزاسلام آباد کا  موسم خشک اور گرم  رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک  رہے گا،  دیر، چترال  اور کوہستان میں   چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گاجبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں  بھی موسم گرم اور   مرطوب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روزبڑی کمی،خریداروں کی چاندی ہو گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق  کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک  رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہوسکتی ہے۔