روس کا پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) روس کے وزیر توانائی نیکو لائی شوئیگینوف کی پاکستان کے روس میں سفیر شفقت علی خان کے ساتھ ماسکو میں ورکنگ میٹنگ ہوئی ہے۔
روس کے وزیر توانائی نے پاکستان کے سفیر کی دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بارے کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے سفیر کا دونوں ممالک کے بین الحکومتی کمیشن کے کامیاب انعقاد پر بطور خاص شکریہ ادا کیا۔
نیوکولائی شیگینوف نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور توانائی کے شعبے میں بطور خاص مزید تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ پاکستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے روابط کا بطور خاص ذکر کیا اور کہا کہ ان روابط کو مزید آگے بڑھایا جائےگا۔
میٹنگ میں پاکستان اور روس کے درمیان انرجی کے شعبے میں تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ روس کے انرجی منسٹر نے دونوں ممالک کے مابین گیس کے سیکٹر کی ڈویلیپمنٹ کیلئے جائنٹ ورکنگ گروپ کے جلد قیام پر زور دیا۔
روسی وزیر نے پاکستان کے ساتھ انٹر نیشنل ٹرانسپورٹ روٹ کے قیام پر بھی بات چیت اور روس کی طرف سے اظہار دلچسپی کا اعادہ کیا۔