نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عرس تقریبات کے دوران داتا دربار کا دورہ 

Sep 07, 2023 | 23:49:PM
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عرس تقریبات کے دوران داتا دربار کا دورہ 
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے عرس تقریبات کے دوران داتا دربار کا دورہ کیا اور عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ دربار کے مختلف حصوں میں گئے اور زائرین سے بات چیت کی۔

نگران صوبائی وزیر اوقاف سید اظفر علی ناصر، نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، ڈی سی رافعہ حیدر، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، کمشنر محمد علی رندھاوا، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، سینئر صحافی سہیل وڑائچ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد حمید ورک، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آصف اعجاز، مینجر شیخ جمیل اور طاہر مقصود بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: میو ہسپتال میں اپ گریڈیشن کا کام شروع، نگران وزیراعلیٰ کا دورہ

اس کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دربار بی بی پاکدامن کا بھی دورہ کیا جہاں مینجر دربار شیخ جمیل نے چادر پوشی کی اور وزیراعلیٰ نے تعمیراتی کاموں و انتظامات کا جائزہ لیا۔