طیفی بٹ قتل کیس؛ مقدمے کے نامزد ملزم امیر فتح کا ویڈیو بیان منظرعام پر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) لاہور کے علاقے اچھرہ میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، مقدمے کے نامزد ملزم امیر فتح کا ویڈیو بیان منظر عام پر آ گیا، امیر فتح نے جاوید بٹ کے قتل سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
ویڈیو بیان میں امیر فتح نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا یا اس کے گھر کے کسی فرد کا جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں اسے اور قیصر بٹ کو جان بوجھ کر نامزد کیا گیا تاکہ طیفی بٹ امیر بالاج ٹیپو کے مقدمے کی پیروی ختم کروا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا ٹائر جلا کر آئل بنانے والے پلانٹس کو مسمار کرنے کا حکم
اپنی جاری کردہ ویڈیو بیان میں امیر فتح نے کہا کہ میرا یا میرے گھر کے کسی فرد کا جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں، جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں مجھے اور قیصر بٹ کو جان بوجھ کر نامزد کیا گیا، طیفی بٹ ہم پر قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروا کے امیر بالاج ٹیپو کے مقدمے کی پیروی ختم کرنا چاہتا ہے، ہمیں یقین ہے کہ حکومت اور پنجاب پولیس ہمیں انصاف فراہم کرے گی۔