Sep 07, 2024 | 09:30:AM

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کرداررہا اس حوالے سے آج ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاک بھارت جنگ میں 6 اور 7 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کے 50 سے زائد طیارے گرا کر جنگ کا پانسہ پلٹ دیا تھا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اپنی حربی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

آج ملک کے تمام چھوٹے بڑے ایئر بیسز پر 65ء کی جنگ کی یادگاروں کی نمائش کی جائے گی۔