اطلاع ملی ہے اسلام آباد میں جلسہ گاہ کی جگہ بدل دی گئی ہے:علی امین گنڈاپور 

جگہ بدلنے کے بعد ہمارے جلسے کا سامان ترنول تھانے لے جایا گیا ہے،حکم دینے والے سن لیں کہ میں ترنول تھانے سامان لینےجاوں گا:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Sep 07, 2024 | 09:44:AM

(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  اطلاع ملی ہے اسلام آباد میں جلسہ گاہ کی جگہ بدل دی گئی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جگہ بدلنے کے بعد ہمارے جلسے کا سامان ترنول تھانے لے جایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ سامان واپس کرو، ورنہ آکر سامان بھی لگالوں گا اور جلسہ بھی کرلوں گا، یہ اپنی دی ہوئی این او سی کے بعد ڈرامے کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ترنول تھانے والوں کو حکم دینے والے سن لیں کہ میں ترنول تھانے سامان لینےجاوں گا، اجازت دو یا نہ دو جلسہ ہوگا، کنٹینر اور ساؤنڈ لے کر آؤں گا۔


 
 
 

مزیدخبریں