کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا  

Sep 07, 2024 | 09:44:AM
کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، مسافروں کو طیارے سے اتار کر پرواز منسوخ کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز  پی اے 208 سے ٹیک آف کیلئے رن وے پر دوڑتے ہوئے پرندہ ٹکراگیا۔

طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد جہاز کے کپتان نے ایمرجنسی بریک لگادی جس سے جہاز پر سوار مسافروں کو زوردار جھٹکے لگے،طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد کپتان طیارے کو واپس پارکنگ لے آیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد طیارے پر سوار مسافروں کو اتار کر پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔