سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 33 دہشت گرد گرفتار 

Sep 07, 2024 | 09:54:AM

(عرفان ملک)سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کرتے ہوئے داعش اور القاعدہ سمیت کالعدم تنظیموں کے 33 دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے القاعدہ کے اہم رکن سمیت 6 دہشت گرد وں کو گرفتارکیا گیا، گرفتار دہشت گردوں میں بخت جمال ، حمزہ آیت اللہ اور فیصل سمیت دیگر  شامل ہیں۔  دہشت گرد حساس مقامات کی ریکی اور دہشت گردی کا منصوبہ بناچکےتھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور رقم برآمدکرلی  گئی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف شہروں میں کالعدم تنظیموں کے ایجنڈے پر کام کررہے تھے ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

مزیدخبریں