پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر خدمات، نیوی کمانڈر نےاہم راز بتادیئے
سینئر آفسر پاک نیوی کمانڈر مبشر حسن کا خصوصی انٹرویو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رمشا ء مقصود)6 ستمبر ،یوم دفاع پاکستان! پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر خدمات ، سینئر آفسر پاک نیوی کمانڈر مبشر حسن نے اپنے انٹرویو میں اہم راز وں سے پردہ اٹھادیا۔
پاکستان نیوی کے کمانڈر مبشر حسن نے 24نیوزکے اینکر مناظر علی سے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ نیوی کو ہم 4 ڈیمنشنل فورس کہتے ہیں جس کا مطلب ہے ایک ائیر میں ہے، ایک سمندر میں ،ایک سمندری تہہ میں اور ایک سپیشل فورسز والے ہیں۔ تو آپ جب نیوی جوائن کرتے ہیں تو یہ 4 انپرینسپل سروسزہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیوی میں اور بھی بہت سی سروسز ہیں جیسے انسٹرکٹر برانچ، آئی ٹی برانچ اور ڈاکٹرز ہیں ان سب کو بھی جوائن کر کے آپ ملک کی خدمت کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا ضروری نہیں ہے کہ جو سمندر پر ڈیوٹی کر رہے ہیں بس وہی ڈیوٹی کر رہے ہیں، جیسے ایک آئی ٹی انجینئیر کوئی سافٹ وئیر بناتا ہے اور اسے ہم اپنی سیکورٹی کیلئے استعمال کرتے ہیں تو ملک حفاظت میں اس کا بھی عمل ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم مل کر ہی ملک کی حفاظت کرتے ہیں صرف ایک انسان حفاظت نہیں کر سکتے ۔
اینکر نے سوال کیا کہ پانی پر رہنا کتنا مشکل ہے؟جس پر مبشر حسن نے جواب دیا کہ زندگی تو ہر طرف ہی مشکل ہے، اگر آپ سیاچن کے سپاہیوں سے پوچھیں گے یا ان فوجیوں، فائٹر پائیلٹ اور جو سمندر پر ڈیوٹی کر رہا ہے اور جو چوکی میں کھڑا ہے اور جو ٹریفک پولیس والا ہے ، اس کی زندگی بھی مشکل ہے ، تو ٹریننگ آپ کو تیار کرتی ہے، سروس آپ کو تیار کرتی ہے اور وقت کی ساتھ ساتھ آپ ٹرین ہوتے جاتے ہیں۔
پاک نیوی کی خاتون آفیسر لیفٹیننٹ کرنل سرجن ڈاکٹر سمون ندیم نے کہا کہ خواتین کیلئے ٹریننگ مشکل ہوتی ہے، لیکن اگر آپ کا آرادہ مضبوط ہو تو ہر چیز حاصل ہو سکتی ہے۔
نوجوان جو نیوی جوائن کرنا چاہتے ہیں،انہیں کیا کرنا چاہیے؟
کمانڈر مبشر حسن نے بتایا کہ دو طرح کے پرائمری ہے ، اگر آپ آفیسرکیڈر میں آنا چاہتے ہیں تو آپ 18 ایف ایس سی کرنے کے بعد جوائن کر سکتے ہیں اور اگر آپ سیلر بھرتی ہونا چاہتے ہیں تو اس کیلئے میٹرک ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے ماسٹرز یا ڈاکٹری کی ہوئی ہے تو وہ بھی جوائن کر سکتے ہیں۔
پاکستان میں جنگی آلات کتنے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جو ٹوٹل جو لینڈ مارس ہے، وہ 796000 مربع کلومیٹرز ، پاکستان کے جو ایکسکلوزیو ایکنامک زون ہے جو 2 سو 90 ہزار مربع کلو میٹر ہو چکا ہے،یہ سارا پاکستان کا سمندر کا حصہ ہے، جس کی حفاظت کرنے کیلئے نیوی کام کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ نیوی خود ایک بہت مہنگی سروس ہے ، جس میں ٹیکنولوجی کا بہت زیادہ استعمال ہے۔
سمندر کے پانیوں میں رہنا کتنا مشکل ہے؟
کمانڈر مبشر کا کہنا تھا کہ میرٹ اور محنت کی بنیاد پر ریوارڈ دیا جاتا ہے، جب آپکو میرٹ پر پرکھا جائے اور وقت کیساتھ ریوارڈ دیا جائے تو ہی آپ آگے کامیاب ہوتے ہیں، مشکلات کا سامنا کر کے ہی آپ اپنا لوہا منوا سکتے ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل پاک نیوی عبداللہ بٹ نےانٹرویو میں بتایا کہ نیوی میں تربیتی کے 3 اہم مراحل ہیں، پہلے آپکو بریک کیا جاتا ہے،مولڈ اور پھر شیپ کیا جاتاہے، جیتنی بھی سرگرمیاں ہماری انسٹیٹیوٹ میں ہوتی ہے وہ اسی کے گرد گردش کرتی ہیں،تو ایک سولین کو نیول آفسر بنانے کیلئے مشکل روٹین سے گزارا جاتا ہے، تاکہ وہ مضبوط ہوجائے ، انہوں نے کہا کہ فیزیکل سے لے کر دماغی اور کریکٹر تک تمام صلاحیتوں پر کام کیا جاتا ہے پھر اسے کوئی عہدہ دیا جاتا ہے۔