عارف والا: کار سٹینڈ میں خانہ بدوشوں کا ڈرائیوروں پر حملہ،ایک شخص جاں بحق

Sep 07, 2024 | 11:07:AM
عارف والا: کار سٹینڈ میں خانہ بدوشوں کا ڈرائیوروں پر حملہ،ایک شخص جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد احمد)عارف والا کے علاقے میں کار سٹینڈ میں خانہ بدوشوں نے ڈرائیوروں پر چھریوں سے حملہ کر دیا، واقعے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق سٹی روڈ پر کار سٹینڈ کی بیک سائیڈ پر خانہ بدوشوں نے اپنی ُجھگیاں نصب کر رکھی ہیں، تین خانہ بدوشوں نے کار سٹینڈ پر بیٹھے ہوئے ڈرائیوروں پہ چھریوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق  جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔

حملہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کا نام عبدالغفور  جبکہ زخمی ہونے والے کا نام الطاف بتایا گیا ہے۔