آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ کو سیکرٹری خارجہ تعینات کردیا گیا۔
آمنہ بلوچ کی سیکرٹری خارجہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکرٹری خارجہ کےعہدے کا چارج لیں گی۔
آمنہ بلوچ بیلجیئم اور یورپی یونین میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
واضح رہےکہ موجودہ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہورہے ہیں۔