پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیرِ اعظم

Sep 07, 2024 | 12:00:PM
پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیرِ اعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے کہا کہ 7 ستمبر 1965ء کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات و بہادری کی تاریخ رقم کی۔

یوم فضائیہ پر پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کو لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔

 وزیرِ اعظم نے مزید کہا ہے کہ ایم ایم عالم نے 1 منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا، پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے،انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔