9 مئی واقعات: جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے پختونخوا حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط

Sep 07, 2024 | 13:53:PM
9 مئی واقعات: جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے پختونخوا حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے عدالت کو دوبارہ خط لکھنے کی تصدیق کر دی، خط محکمہ داخلہ کے ذریعے پاکستان ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت لکھا گیا ہے، کمیشن کے تشکیل کے حوالے سے خط چند روز میں عدالت کو پہنچ جائے گا۔

خط میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی انکار کے بعد حکومتی سطح پر کمیشن تشکیل دینے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی تھی، کابینہ اور وزیراعلیٰ کے ساتھ ماہرین سے مشاورت کے بعد دوبارہ عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اگر خود تحقیقات کرتی تو اس میں کئی قانونی پیچیدگیاں سامنے آ سکتی تھی۔