عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا بطور پارٹی سیکرٹری جنرل استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
اپنے بیان میں عمر ایوب کا کہنا ہےکہ میں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرا استعفیٰ منظور کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر، کیس بھگتنا، جلسے دیکھنا سمیت دیگر معاملات کا بھی بوجھ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے قبل بھی 22 جون کو استعفیٰ دیا تھالیکن وہ منظور نہیں کیا گیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ میں بطور کارکن پی ٹی آئی بانی چیئرمین کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔ میں نے شبلی فراز کو بانی پی ٹی آئی تک استعفیٰ پہنچانے کا کہا تھا۔