چوہدری شجاعت کامسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی سے تمام امورپرمشاورت جاری رکھنے کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے پارلیمانی پارٹی کے رہنماوں سے رابطہ کیاہےاور تمام امور پر پارلیمانی پارٹی کیساتھ مشاورت جارے رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے رابطہ کرتے ہوئے پارٹی راہنماوں سے سیاسی صورت پر مشاورت کیں،چوہدری شجاعت حسین نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا،انہوں نےاراکین سے فردا فردا سیاسی حالات پر مشاورت کی اور ان کی رائے دریافت کی، علاوہ ازیں ، چوہدری شجاعت حسین نے پارلیمانی پارٹی کو یقین دہانی کرائی کہ تمام امور پر مشاورت جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات،ورکرز کی تحفظات پرعمران خان کا پارٹی میں تنظیم نو کا فیصلہ