روپیہ تنزلی کا شکار، ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں مزید مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)روپے کی ناقدری کا سلسلہ اس ہفتے بھی نہ رک سکا ، درآمدی بل کی طلب کے باعث ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے اضافے سے 278.57 روپے پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.11 روپے مہنگا ہوکر 280.86 روپے پر پہنچ گیا ،یورو 3.02 روپے مہنگا ہوکر 311.31 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 3.09 روپے اضافے سے 368.64 روپے ،یو اے ای درہم 33 پیسے مہنگاہوکر 76.49 روپے ،سعودی ریال 36 پیسے اضافے سے 74.72 روپے کا ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے ذخائر 3.34 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.43 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.98 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.30 ارب ڈالر رہ گئے ،زرمبادلہ ذخائر مجموعی ذخائر 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں،ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 اگست تک 14.73 ارب ڈالر پر آگئے۔