مفت ادویات فراہم نہ کرنے پر سٹیٹ لائف نے شیخ زید ہسپتال میں کام بند کر دیا

Sep 07, 2024 | 17:43:PM
مفت ادویات فراہم نہ کرنے پر سٹیٹ لائف نے شیخ زید ہسپتال میں کام بند کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)شیخ زید ہسپتال میں صحت کارڈ سہولت کے باوجود مریضوں سے ادویات اور سرجیکل سامان منگوانے پر  سٹیٹ لائف انشورنس  کمپنی نے ہسپتال میں موجود دفاتر بند کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں صحت کارڈ کے مریضوں سے ادویات منگوانے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر سٹیٹ لائف انشورنس  نے شیخ زید ہسپتال میں دفاتر بند کردیئے ، جس سے اب شیخ زید ہسپتال میں صحت کارڈ پر علاج بند کردیا گیا ہے ،سٹیٹ لاِئف انشورنس کمپنی نے شیخ زید ہسپتال انتظامیہ  کو آگاہ کردیا۔

اسٹیٹ لائف نشورنش کمپنی کا کہنا ہے کہ شیخ زید ہسپتال صحت کارڈ پر مریضوں کو  مفت ادویات نہیں دے رہا،مریضوں کو ادویات بازار سے خود خریدنا پڑرہی تھیں ،شیخ زید میں صحت کارڈ پر علاج کروانے والے مریض سرجیکل سامان بھی خود خریدتے تھے ،شیخ زید مریضوں سے ادویات بازار سے منگوانے پر صحت کارڈ پر علاج بند کیا گیا ۔