اسلام آباد میں پی ٹی آئی کاجلسہ،مختلف شاہراہوں کو بند کرنے لیے کنٹینرز پہنچا دئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے جلسےکو روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف شاہراہوں کو بند کرنے کیلئے کنٹینرز پہنچا دئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں کو بند کرنے لیے کنٹینرز لگاکر جلسے میں شریک ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو روکنے کی کوشش جاری ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے،اسلام آباد ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر بھی مزید کنٹینرز پہنچا دیئے گئے،فیض آباد کے مقام پر بھی مزید کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا مقام ترنول سے سنگجانی کے مقام پر منتقل کیا گیا اور اس کا این او سی بھی جاری کیا گیا تاہم انتظامیہ اب اس جلسے کو روکنے کیلئے متحرک ہے۔
اس سے قبل 22 اگست کو بھی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا ایک جلسہ مذہبی جماعت کے احتجاج کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات،ورکرز کی تحفظات پرعمران خان کا پارٹی میں تنظیم نو کا فیصلہ