شہریوں کو ریلیف والےبجلی بل ملنا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گزشتہ ماہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں پر دیا جانے والا ریلیف اب صارفین کو ملنا شروع ہو گیا ہے ۔
پنجاب حکومت نے 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے اور یہ ریلیف اگست اور ستمبر کے بلوں میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو کہ اب عوام کو ملنا شروع ہو گیا ہے ۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ریلیف والا بجلی بل سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ’پنجاب کے لوگوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے، مریم نواز نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کردیا ہے، الحمدللہ میری وزیراعلیٰ عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں‘۔
اب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بجلی کے بلوں میں دیے گئے ریلیف کے بعد پنجاب کے دیگر شہریوں کی طرح لیسکو کے صارفین کو بھی بجلی بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے اور پرنٹ بل بھی شہریوں کو مل چکے ہیں,لیسکو صارف کی جانب سے بل سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس میں صوبائی حکومت کے ریلیف کو پرنٹ کیا گیا ہے۔
بل پر لکھا گیا ہےکہ ’آپ کا موجودہ بل 18136روپے ہے جس میں سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5418 روپے ادا کردیے ہیں اب آپ کے ذمے بقیہ12718 روپے ہیں‘۔