محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہاکہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب ،بلوچستان اورسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب فارغ ،سلمان اکرم راجہ اہم عہدے کیلئے نامزد