(24 نیوز ) بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی دیپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے،جس کیلئے اداکارہ ہسپتال منتقل ہو گئی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے ہاں رواں ماہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، اسی وجہ سے اداکارہ اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال پہنچی ہیں، اس خبر پر مداحوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہیں لڑکا ہوگا یا لڑکی کی نئی بحث بھی چھڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دیپیکا اور رنویر سنگھ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے اور مداحوں کو جلد خوشخبری ملنے کا انتظار ہے،زیادہ مداہوں کا کہنا ہے کہ لڑکا ہوگا جبکہ کچھ نے جڑواں بچے ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔