بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے2دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب کو کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور مؤثر کارروائی کی، اس دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے زیر قبضہ اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور یہ دہشت گرد اس علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث تھے،اعلامیے میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے بدستور پرعزم ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قلات میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی،وزیرِ اعظم نے کہا کہ قلات میں سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں نے بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت سے معصوم شہروں کے خلاف کارائیوں میں ملوث دھشتگردوں کو جہنم واصل کیا،پاک سر زمین سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شریک سیکورٹی فورسز کے بہادر افسران و جوانوں پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے.
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دورہِ متحدہ عرب امارات،جنگی مشق نصل البحر میں شرکت