(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکلا کے اڈیالہ جیل داخلے میں مشکلات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے مقرر کردہ لوکل کمیشن بیرسٹر ذوپاش خان آج اڈیالہ جیل گئے اور وہاں پر فراہم کی گئی تمام سہولیات و ملاقات میں درپیش مشکلات سے متعلق انتظامیہ سے بات کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کی درخواست پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کمیشن قائم کیا، بیرسٹر ذوپاش نے دوران سماعت اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے بات کی، لوکل کمیشن نے اڈیالہ جیل سماعت کے دوران وکلا سے بھی مشکلات سے متعلق گفتگو کی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لوکل کمیشن کو وزٹ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کی وکلا داخلے میں مشکلات سے متعلق درخواست پر ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛بانی پی ٹی آئی نیب ترامیم فیصلے کےبعد بریت کی درخواست سامنے آ گئی