کیا ہنی سنگھ اسلام قبول کرنے والے تھے؟گلوکار نے زندگی کا سب سے بڑا راز افشاں کر دیا

Sep 07, 2024 | 21:37:PM
کیا ہنی سنگھ اسلام قبول کرنے والے تھے؟گلوکار نے زندگی کا سب سے بڑا راز افشاں کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف بھارتی ریپر و گلوکار یویو ہنی سنگھ نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے مذہبی بزرگوں اور صوفیوں سے اسلام کے بارے میں علم حاصل کیا اور آہستہ آہستہ انہیں اسلام سے دلچسپی ہونے لگی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ہنی سنگھ نے  نے اپنی اسلامی تعلیمات کے بارے میں کُھل کر بات چیت کی،ان کا کہنا تھا کہ سال 2007 میں جب میں ایک عام سا میوزک پروڈیوسر تھا جسے کوئی بھی نہیں جانتا تھا، مجھے اسلام کے چند مذہبی لوگوں سے ملنے کا موقع ملا انہوں نے مجھے اسلام کے بارے میں بنیادی علم دیا اور پھر آہستہ آہستہ مجھے اسلام میں دلچسپی ہونے لگی،کیونکہ میرے ذہن میں کافی سوال بھی تھے جن کے جواب جاننا چاہتا تھا۔

معروف ریپر کا کہنا تھا کہ میں نے اُن مذہبی بزرگوں اور صوفیوں کے ذریعے اسلام کے بارے میں بہت سارا علم حاصل کیا، اسی علم حاصل کرنے کے دوران مجھے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں معلوم ہوا، مجھے مسلمانوں کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں علم ہوا،ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ میں اُن بزرگوں سے بڑے ترک سوال بھی کرتا تھا کہ ایسا کیوں ہے؟ یا ایساکیوں ہوا؟ اور وہ مجھے میرے سارے سوالوں کے جوابات دیتے تھے۔

گلوکار نے کہا کہ جب میں 2012 کے  بعد مشہور ہوا ، پیسا ملا تو خدا کا شکر ادا کرنے کے بجائے شیطانی طاقتوں کے پیچھے لگ گیا ، یہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی،میری اسی غلطی کی وجہ سے  میری زندگی، میری صحت اور میرا کیریر سب کچھ خراب ہوگیا۔