گوجرانوالہ:سرکاری سکول میں طالبات سے زیادتی کا واقعہ ، متاثرہ بچیوں نے بیان ریکارڈ کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال)گوجرانوالہ سرکاری سکول میں کم عمر طالبات سے زیادتی کیس میں متاثرہ طالبات کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ صدر کے علاقے تھیڑی سانسی کے گورنمنٹ نان فارمل بیسک ایجوکیشنل سکول میں طالبات سے زیادتی کیس میں متاثرہ طالبات کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کرلیے گئے ہیں ،ملزم عمران ویڈیو بنا کر طالبات کو بلیک میل کرتا رہا ہے،ملزم عمران سکول کے اوپر ٹیچر کے کمرے میں طالبات کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے موبائل اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ملزم کے موبائلوں اور لیپ ٹاپ سے متعدد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں ملزم عمران چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔
متاثرہ طالبات کے والدین کی مدعیت میں 5مقدمات تھانہ صدر میں درج ہیں، مقدمات زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے،سکول ٹیچر کے خاوند ملزم عمران نے سکول میں کنٹین بنارکھی تھی،سی پی او گوجرانوالہ کے سخت نوٹس پر تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کیا تھا،جس کے بعد ملزم نے اعتراف جرم بھی کیا ،ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز اور تصاویریں برآمد ہوئی تھیں،ملزم کی مبینہ سہولت کار اس کی بیوی سکول ٹیچر کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی،گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو حناء پرویز بٹ کا متاثرہ طالبات کے گھروں کا دورہ، حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچیوں اور انکے والدین سے ملاقات کی اور متاثرہ طالبات کے والدین کو بھر پور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ، سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو سخت سزا دلوائی جاے گی ۔