تمام سٹیک ہولڈرز متفقہ طور پر ملک کو بحران سے نکالیں،محمود خان اچکزئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ پاکستان کا آئین بحران کا شکار ہے، آئین کی حفاظت ہر طبقہ فکر کی ذمہ داری ہے۔
محمود خان اچکزئی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز متفقہ طور پر ملک کو بحران سے نکالیں،آئین کی بالادستی اور ہمسایوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاہے کہ کارکنان ہر حال میں جلسہ گاہ پہنچیں،بار کونسلز عدلیہ کی آزادی کیلئے تحریک چلائیں، اسد قیصر کاکہناتھا کہ بانی چیئرمین نے اقوامِ متحدہ میں فلسطین کا مقدمہ لڑا،اسرائیلی مظالم کی مذمت پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرجن نے 13سالہ بیٹی سے مریض کے سر میں سوراخ کرو ادیا