(اویس کیانی)وفاقی حکومت نے وزارت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کو کیڈ ڈویژن کو ختم کرنے کی ہدایات جاری کردیں،وفاقی وزارتوں سے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وفاقی کابینہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور فنانس ڈویژن کو ذمہ داری سونپ دی۔
تمام وزارتوں سے مالی، خاکروب، پلمبر کی آسامیاں آؤٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،تمام وزارتوں میں ایک سے 16 گریڈ تک آسامیاں کا حجم ہنگامی بنیادی پر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تمام عارضی اسامیوں کو ختم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا،تمام جنرل اور نان کور سروسز کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عدالتی حکم پر لوکل کمیشن کا اڈیالہ جیل کا دورہ،عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات