(24 نیوز)بالی ووڈ اداکار ثاقب خان نے شوبز کی دنیا سے علیحدگی اختیار کر لی ، انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ آئندہ کوئی بھی ماڈلنگ یا ایکٹنگ کا کام نہیں کریں گا۔ ثاقب خان نے اعتراف کیا کہ شان وشوکت اور شہرت کی زندگی گمراہ کن ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈمیں ممتاز مقام حاصل کرنے والی کشمیر کی اداکارہ زائرہ وسیم کی طرح ایک اور مشہور شخصیت نے تفریحی دنیا سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے اُن کا نام ہے ثاقب خان جو ’’روڈیز ریولیوشن ‘‘پروگرام سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے ثاقب خان نے اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ اب وہ آئندہ ماڈلنگ یا اداکاری کے کسی بھی پراجیکٹ پر کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی عقائد کی بنیاد پر وہ اس تفریحی دنیا کو ترک کررہے ہیں۔ کشمیری نژاد اداکار نے اپنے فیصلہ کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹا گرام پر طویل مکتوب جاری کیا ہے۔ ثاقب خان نے کہاکہ بالی ووڈ میں کام نہ ہونے سے وہ علیحدگی اختیار نہیں کررہے ہیں بلکہ اِنہیں بہترین پیشکش کی جاچکی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے منصوبے ان کےلئے بالکل علیحدہ ہیں۔ انسٹاگرام پر اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’السلام علیکم بھائیو اور بہنو میں شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ رہا ہوں، آئندہ کوئی بھی ماڈلنگ یا ایکٹنگ کا کام نہیں کروں گا۔ ایسا نہیں ہے کہ میرے پاس کام نہیں تھا لہٰذا میں نے فلمی دنیا کو ترک کردیا۔ میرے پاس کام کرنے کےلئے بہت پراجیکٹس ہیں بس اللہ کی مرضی نہیں تھی، ضرور کچھ اچھا اور بہتر اللہ نے میرے لئے سوچا ہوگا ،انشاءاللہ وہ بہترین مصنوبہ ساز ہے ۔ جہاں تک ممبئی میں جدوجہد کرنے کا سوال ہے یہاں اپنے آپ کو برقراررکھنا بہت دشوار ہے۔ میں بڑے فخر کے ساتھ یہ کہوں گا کہ صرف ایک سال کے اندر میں شہرت کے مقام پر پہنچ گیا۔ وہ دنیا کےلئے جدوجہد تھی اور اب میں آخرت کےلئے اپنی باقی زندگی صرف کروں گا۔ آخرت کےلئے تو کچھ بھی نہیں ہے“۔ ثاقب خان نے ان کے کڑی آزمائش کے دور میں ساتھ دےنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اُنہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شان وشوکت اور شہرت کی زندگی گمراہ کن ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ وہ نماز بھی پابندی سے پڑھ رہے تھے لیکن سکون میسر نہیں تھا۔بار بار یہ سوال ذہن میں گھوم رہا تھا کہ میں اللہ کو کیا جواب دوں گا۔ شاعرانہ انداز میں ثاقب خان نے کہا ” سکون جس کی مجھے تلاش تھی وہ تو میرے سامنے تھا میری کتاب میں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: میرا پاگل خانے میں داخل ، والدہ آبدیدہ ، وزیراعظم سے مدد کی اپیل