(24نیوز) کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم کیلئے 14 اپریل کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔ملزموں کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث سلیم مانڈوی والا اور دیگر پر فرد جرم کی کارروائی 14اپریل تک موخر کردی گئی۔سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔
جج محمد بشیر نے ریمارکس دئیے کہ آج تو فرد جرم عائد کرنا تھی آج ملزم کیوں نہ آئے ؟ جس پر وکیل صفائی نے کہا ملزم آئندہ سماعت پر آجائیں گے۔ایک ملزم کورونا ویکسین لگوانے کے باعث نہیں پیش ہورہا۔ویکسین کی دوسری خوراک تک قرنطینہ میں ہیں ۔جس پر عدالد نے 14 اپریل کو سب ملزموں کو فرد جرم کیلئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔