(24نیوز) مہنگائی کے دور میں ریلیف کی دستک۔ جی 20 ممالک نےکم آمدن والے ممالک کے قرضے موخر کردئیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو 80 سے 90 کروڑ ڈالرزکاریلیف مل گیا۔
پاکستان کیلئے اچھی خبر،جی 20 اعلامیے کے مطابق جی ٹوئنٹی ممالک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کم آمدن والے ممالک کے قرضے چھ ماہ کے لیے موخر کردئیے، دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے ، متعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021 تک موخرکردیئے جائیں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ متعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے۔جی ٹوئنٹی ممالک معیشت کی مکمل بحالی میں معاونت فراہم کریں گے۔آئی ایم ایف 650 ارب ڈالرز کے پیکیج سے متعلق واضح تجاویز دے۔ورلڈ بینک اور آئی ڈی اے مشترکہ فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے معاونت کریں۔