انڈونیشیا: 1پاکستانی اور 3 ایرانیوں سمیت 13 منشیات سمگلروں کو سزائے موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں ایک پاکستانی اور تین ایرانیوں سمیت 13 منشیات اسمگلروں کو سزائے موت سنادی گئی۔
العربیہ نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے شہر سوکا بومی میں گزشتہ سال جون کے مہینے میں پکڑے جانیوالا منشیات سمگلروں کا 13رکنی گینگ جس کی سربراہی ایرانی شہری حسین سالاری کر رہا تھا کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ 13رکنی گینگ میں ایک جوڑے سمیت 3 ایرانی، ایک پاکستانی اور 9 انڈونیشین شہری شامل ہیں۔
انڈونیشیا کے پراسیکیوٹر آفس کے مطابق گینگ کو 400 کلوگرام منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔ انڈونیشن قوانین کےمطابق مجرموں کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بھی پاک بحریہ کی ٹیکنالوجی کا معترف نکلا