بھارت:آج کا دن بھاری،ایک روز میں 60ہزار کوروناکیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے مزید ایک لاکھ 15 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے حوالے سے آج بھارت کیلئے بھاری دن رہا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ تعداد میں کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک لاکھ 15 ہزار 736 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دو ران کورونا سے مزید 677 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 885 ہوگئی ہے۔بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 59 ہزار 907 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ پونے اور ممبئی شہر متاثر ہے جہاں بالترتیب 11 ہزار 40 اور 10 ہزار 30 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
دوسری جانب برازیل میں پہلی مرتبہ ایک دن میں کورونا سے 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔کولمبیا میں 104 سال کی بزرگ خاتون دوسری بار کورونا سے صحتیاب ہوگئیں جنہیں ہسپتال کے عملے نے تالیاں بجا کر رخصت کیا۔