ہار نہیں مانوں گا۔۔ گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن پھر چیلنج کر دیا

Apr 08, 2021 | 11:36:AM

(24نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کا الیکشن پھر چیلنج کر دیا۔ پیپلزپارٹی رہنما نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی  نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر  کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔اپیل میں موقف اپنایا  گیا ہے کہ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹا کر مجھے کامیاب چئیرمین سینیٹ قرار دیا جائے، سات ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی اور پنجاب حکومت جہانگیر ترین کی جیب میں ہے : رانا ثنااللہ
 

مزیدخبریں