(24نیوز)چینی اسکینڈل پرایف آئی اےاسلام آبادبھی متحرک ہو گئی ، تحقیقات کیلئےشوگرملز مالکان کو سوال نامے بھجوا دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق چینی مافیا کو بے نقاب کرنے کیلئے ایف آئی اے اسلام آباد بھی سرگرم ہو گئی ، دو ہزار بیس اور دو ہزار اکیس میں کتنی چینی فروخت کی گئی،ملز مالکان سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کو شفاف بنانے کے لئے ایف بی آر سے بھی رابطہ کر لیا گیا ۔ جبکہ چینی کی پیداوار اور فروخت سے متعلق ایف بی آر میں جمع ہونے والے گوشواروں کی تفصیل بھی پوچھی گئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بہت جلد شوگرملز مافیا سے جڑے بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے جبکہ تحقیقات کے دوران قصور وار ٹھہرائے جانے والے ملز مالکان اور متعلقہ حکام کے خلاف مقدمات درج ہونگے۔