24 گھنٹے میں موذی  کورونا سے 98 اموات، 5329 نئے کیسز  درج

Apr 08, 2021 | 12:47:PM
24 گھنٹے میں موذی  کورونا سے 98 اموات، 5329 نئے کیسز  درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران موذی  کورونا وائرس سے 98 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 5 ہزار 517 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 329 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 612، خیبر پختونخوا میں 94 ہزار 880، بلوچستان میں 19 ہزار 999، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 70، اسلام آباد میں 63 ہزار 499 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 4 ہزار 877 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 816 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 23 ہزار 399 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 942 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 124 ہوگئی۔صوبہ  پنجاب میں 6 ہزار 793، صوبہ سندھ میں 4 ہزار 520، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 519، دارالحکومت اسلام آباد میں 591، صوبہ بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 386 مریض اس موذی وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

 یہ بھی پڑھئے: بھارت بھی پاک بحریہ کی ٹیکنالوجی کا معترف نکلا