سلمان خان کی شادی کیوں لیٹ۔۔ کس نے انہیں رد کیا۔۔۔جانیے

Apr 08, 2021 | 13:13:PM

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہیرو اور المشہور بھائی جان یعنی سلمان خان    کی شادی کب ہوگی ، یہ کوئی نہیں جانتا ۔ فلمی دنیا میں کئی اداکاراوں کے ساتھ ان کے رشتے کے بارے میں کافی باتیں ہوئیں ۔ سنگیتا بجلانی ، سومی علی ، ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے ساتھ ان کی ڈیٹنگ کی خبریں کافی موضوع بحث بنیں ، لیکن بات شادی تک کبھی نہیں پہنچ سکی ۔

بھارتی نیوز چینل کے مطابق سلمان خان آج اپنی شادی کی بات کے حوالے سے کچھ نہیں بولتے ، لیکن یہ جان کر آپ حیران ہوں گے کہ وہ سال1990 میں ایک اداکارہ کے ساتھ سات پھیرے لے کر گھر بسانا چاہتے تھے ، مگر ایسا نہ ہوسکا ۔ایک زمانہ میں قیامت گرل کے نام سے مشہور بھارتی اداکار جوہی چاولہ کے سلمان خان بہت بڑے فین تھے اور ان سے شادی کرنا چاہتے تھے ۔ اس دور میں جوہی چاولہ ایک بڑی سٹار تھیں ۔ ایک کے بعد ایک ان کی ہٹ فلمیں باکس آفس پر نیا ریکارڈ بنا رہی تھیں لیکن سلمان خان ان دنوں اتنے مشہور نہیں تھے ۔سلمان کبھی جوہی چاولہ سے شای کرنا چاہتے تھے اور اس کیلئے ان کے والد سے ہاتھ مانگنے بھی گئے تھے ۔ یہ بات خود سلمان خان نے اپنے چیٹ شو میں بتائی تھی ۔ سلمان خان نے بتایا تھا کہ جوہی بہت سویٹ اور بہت پیاری ہیں ۔ میں نے ان کے والد سے پوچھا بھی تھا کہ کیا آپ جوہی کو مجھ سے شادی کرنے دیں گے ؟ لیکن انہوں نے منع کردیا ۔ شاید انہیں میں پسند نہیں آیا ۔ معلوم نہیں کیا چاہئے تھا ان کو ، میں جوہی کیلئے انہیں موزوں نہیں لگا تھا ۔ایک ڈائریکٹر جوہی چاولہ اور سلمان خان کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے تھے ۔ آفر دونوں کے پاس گیا بھی لیکن جوہی نے پہلے تو اس فلم کے آفر کو طویل عرصہ تک لٹکائے رکھا اور پھر فلم کرنے سے منع کردیا ۔ اس پر بھی سلمان خان نے بتایا تھا کہ جوہی کو ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ جوہی چاولہ کا نام کسی بھی اداکار کے ساتھ وابستہ نہیں ہوا ۔ سال 1995 میں انہوں نے کاروباری جے مہتا سے شادی کرلی تھی ۔ کیریئر کی شروعات میں ہی ان کی ملاقات جے مہتا سے ہوئی تھی ۔ جے کی یہ دوسری شادی ہے ۔ ان کی پہلے بیوی کی موت طیارہ حادثہ میں ہوگئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار ثاقب خان نے شوبز کی دنیا سے علیحدگی کیوں اختیار کی۔۔۔؟

 

 

مزیدخبریں