بچے تیاری پکڑیں ۔۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا کی تیسری لہر کے باجود بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہورہے ہیں۔
بلوچستان میں میٹرک امتحانات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔چیئرمین بلوچستان بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں ایک لاکھ 30 ہزار طلبہ شرکت کریں گے۔400 کے قریب امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ 1200 افراد پر مشتمل سپروائزری اسٹاف تعینات ہوگا۔
دوسری جانب صدر آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز کے سربراہان کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ سیاسی و سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے۔ کالجز سربراہان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگوائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔اسحاق ڈاراور چودھری نثار کی چھٹی۔ ۔ ؟۔۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم منظور