(24نیوز)برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر نے لندن میں مسجد کادورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مسجدآنے کے لیے ولی عہد شہزادہ چارلس کی اہلیہ ڈچز آف کارنوال نے سرپر کریم کلر کا اسکارف لیا ہوا تھا، مسجد میں داخلے سے قبل کمیلا پارکر نے بوٹ اتار ے اور مسجد کے لیے مخصوص سلیپرز پہن کر اندر داخل ہوئیں۔
واضح رہے کہ کمیلا پارکر نے مسجد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا، اس دوران انہوں نے عملے سے ویکسی نیشن کے عمل سے متعلق سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے بھی بات چیت کی۔
ڈچز آف کارنوال لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی بھی گئیں جہاں انہوں نے بے گھر پناہ گزین بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔کمیلا پارکر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور دورے کی مناسبت سے لگائی گئی تختی کی نقاب کشائی بھی کی اس دوران وہ چہرے پر مسلسل ماسک پہنے رہیں۔