نون لیگی کارکنوں کے نعرے ، شہباز شریف پر گل پاشی

Apr 08, 2021 | 14:36:PM
ن لیگیوں کی اپنے لیڈر پر گل پاشی
کیپشن: کارکنوں کی گل پاشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے نعرے لگائے اور اپنے لیڈر میاں شہباز شریف پر گل پاشی کی۔دوسری جانب میاں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں نے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب  کو  گیٹ پر روک لیا۔

 بعد میں نون لیگی رہنما کے اصرار پر لیڈیز پولیس اہلکاروں نے مریم اورنگزیب کو عدالت میں جانے دیا۔ادھر لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی۔احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی آج حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔

 عدالت میں میاں شہباز شریف نےاپنی حاضری مکمل کروائی جس کے بعد احتساب عدالت لاہور نے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو آج شہادتوں کے لیے طلب کیا تھا۔
 
 یہ بھی پڑھیں:      چوری بےنقاب:پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے؟مریم اورنگزیب