وزیراعظم سے حکومت نہیں چلتی صرف خواتین کو روک سکتے ہیں،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس وزیراعظم سے حکومت نہیں چلتی وہ صرف خواتین کو روک سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور کے باہر پولیس اہلکاروں نے مریم اورنگزیب کو گیٹ پر روک لیا جس کے بعد لیگی رہنما کے اصرار پر لیڈیز پولیس اہلکاروں نے انہیں عدالت جانے دیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے عدالت کے باہر روکا گیا، عدالت میں آنے نہیں دے رہے تھے،جبکہ کوئی قانون عوامی مقام پر آنے سے نہیں روک سکتا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب میں نے روکنے والے اہلکاروں سے بات کی تو کہا گیا کہ عام گیٹ سے چلی جائیں،اس پر میں نے انہیں کہا ا کہ ہم کونسا وی آئی پی گیٹ سے عدالت آرہے تھے یہ عام گیٹ ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹے میں موذی کورونا سے 98 اموات، 5329 نئے کیسز درج