(24نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت گرانے اور آر یا پار کی باتیں کرنے والے آج خود دست و گریباں ہیں، 2021 خوشحالی کا سال ثابت ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن والے حکومت گرانے کے بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے، آج پی ڈی ایم کے رہنما ایک دوسرے کے دست گریبان ہیں، عمران خان کی جدوجہد کے بدولت ملک میں خوشحالی آ رہی ہے، آج پاکستان کی برآمدات بڑھ چکی ہیں، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے۔
خیال رہے حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، ڈالر بھی گر چکا ہے، سب سے زیادہ گاڑیاں بھی مارچ 2021 میں فروخت ہوئی، پاکستان اس وقت ترقی کی درست سمت پر گامزن ہے، مہنگائی کے چیلنج سے بہتر انداز میں نمٹا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم حکومت کے بجائے آپس میں ہی دست و گریبان ہو چکی، حافظ حسین احمد