اسلام آباد: تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد پولیس نے تعلیمی اداروں کی بندش کےخلاف آل پاکستان پرائیویٹ سکولز وکالجز ایسوسی ایشن کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس جانیوالی سڑک کو بیریئر لگا کربند کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش پر آل پاکستان پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے رہنما اور مظاہرین نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک کی طرف روانہ ہوئے۔ جہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے، ڈی چوک سے پارلیمنٹ جانے والی سڑک کو بیریئر لگا کربند کردیا گیا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں کلاس تک اسکولز 28 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 24 گھنٹے میں موذی کورونا سے 98 اموات، 5329 نئے کیسز درج