اثاثہ جات کیس :خواجہ آصف کےریمانڈ میں 22اپریل تک توسیع

Apr 08, 2021 | 15:31:PM

 (24نیوز) لاہور میں نیب کورٹ نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت جج شیخ سجاد نے کی۔

ذرائع کے مطابق سماعت میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خواجہ آصف کو عدالت  میں پیش کیا گیا ، جس کے بعد عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔
 
 یہ بھی پڑھیں:    اثاثہ جات کیس،اعجازجاکھرانی سمیت 13 ملزموں پرفرد جرم عائد

مزیدخبریں