ڈسکہ ضمنی الیکشن پرامن بنانے کیلئے انتظامیہ کا بڑا اقدام

Apr 08, 2021 | 16:07:PM
ڈسکہ ضمنی الیکشن پرامن بنانے کیلئے انتظامیہ کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) این اے 75 ڈسکہ کے  ضمنی الیکشن میں تصادم کے پیش نظر انتظامیہ نے پولیس کے 25 سو زائد اہلکار ڈسکہ اتار دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کو پرامن بنانے کیلئے انتظامیہ نے پولیس اہلکاروں کی آٹھ بڑی گاڑیاں اور تقریبا 2500 ہزار سے زائد پولیس اہلکارو ں کو پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کردیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ڈیفنس شیٹ ،ڈندے اور آنسو گیس کے شیل بھی اتار بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ اہلکار پولنگ ڈے پر مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹیاں دیں گے اور تین دن تک ادھر ہی قیام کریں گے۔
واضح رہے این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کے دوران دو شہری فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے ۔ مسلم لیگ ن نے الیکشن میں حکومتی جانب سے دھاندلی کی شکایت کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے الیکشن دوبارہ کروانے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف مظاہرہ