نیب کا کارنامہ، اوورسیز پاکستانی کیخلاف 4 سال بعد انکوائری بند، ہائیکورٹ برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنیوالے اوورسیز پاکستانی راجہ ظفر عباسی نے 74 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جس پر نیب نے انکوائری شروع کردی تھی جسے چار سال بعد بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی کیخلاف نیب پنڈی کی کارروائی غیر قانونی قرار دے دی اور نیب کی کاروائی کو بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار کیخلاف نیب کاروائی بدنیتی ہے، نیب حکام نے اوورسیز پاکستانی کو تین سال الجھا کر آخر میں انکوائری بند کردی، نیب حکام نے اوورسیز پاکستانی کیخلاف کاروائی کرکے ادارے کا قیمتی وقت ضائع کیا۔
واضح رہے کہ نیب حکام کی جانب سے عدم ثبوت پر پہلے بھی کئی انکوائریاں بند کی گئیں اور کئی کئی سال شہریو ں ، سیاستدانوں اور تاجروں کو پابند سلاسل رکھنے، ان کی عزت نفس مجروح کرنے اور انکی فیملیز کو ذہنی اذیت دینے کا جواب کون دے گا۔
یہ بھی پڑھیں :ڈسکہ ضمنی الیکشن پرامن بنانے کیلئے انتظامیہ کا بڑا اقدام