(24نیوز)حلف نہ اٹھانے والے ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی سے متعلق بڑا فیصلہ آ گیا۔ اسحاق ڈارکی سینٹ اور چودھری نثارعلی خان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی جس کے مطابق اگر منتخب نمائندہ 60 دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی ۔ الیکشن کمیشن فوری ایسے منتخب نمائندے کو ڈی نوٹی فائی کرے گا۔
واضح رہے کہ 2018کے انتخابات میںچودھری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے لیکن پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیت گئے تھے لیکن چودھری نثار نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا اور نہ ہی کبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ادھر ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آتے ، گزشتہ دنوں سینٹ الیکشن میں بھی انہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔یاد رہے کہ پانامہ کیس کے بعدسے اسحاق ڈار لندن چلے گئے تھے اور اب تک وہیں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔’’میرا ‘‘کو پاگل خانے سے رہائی مل گئی !!!