تبدیلی نے تباہی پھیلا دی۔۔ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔۔بلاول بھٹو

Apr 08, 2021 | 17:01:PM
 تبدیلی نے تباہی پھیلا دی۔۔ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔۔بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو کرپشن اور اقتصادی تباہی کی تاریکیوں میں دھکیل دیا، آٹھ سالوں میں خیبرپختونخواہمیں تبدیلی نے جو تباہی پھیلائی، اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر شمیم آفریدی نے بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔اس موقع پر ملکی صورت حال اور خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی گئی ، بلاول نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق غصب کرنے کے مجرم ہیں ۔ہماری تحریک اس حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
 دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلوچستان میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کی حمایت کی گئی ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر احتجاج کرنے والے ملازمین کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ بلاتاخیر احتجاج کرنے والے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔
بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کے باعث ناقابل برداشت مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں ۔پسماندہ شہریوں کی طرح غریب ملازمین کا جینا مشکل ہوگیا ہے ۔انہوں نے پیپلز پارٹی بلوچستان کی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرین کے احتجای کیمپ کا دورہ کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں۔ اسحاق ڈاراور چودھری نثار کی چھٹی۔ ۔ ؟۔۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم منظور