وزیراعظم کو پھر ماموں بنا دیا گیا 

Apr 08, 2021 | 17:16:PM

(24 نیوز)پانی کے ذخائر کے حوالے سے وزیراعظم کو کس نے غلط معلومات دیں ؟وزارت آبی وسائل میں نئی بحث چھڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے پانی کے حوالے سے مصر کی مثال دی تھی ۔مصر میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے 24 نیوز واپڈا کی دستاویزات سامنے لے آیا ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سوائے مصر کے سب کے پاس ہمارے مقابلے میں زیادہ پانی دستیاب ہے۔
دستاویز کے مطابق مصر میں صرف دریائے نیل پر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 13 کروڑ 20 لاکھ ایکڑ فٹ ہے جبکہ پاکستان کے سندھ سمیت تمام دریاوں پر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1 کروڑ 15 لاکھ ایکڑ فٹ ہے ۔دنیا کے 6 بڑے دریائی تاسوں میں پاکستان کے پاس پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سب سے کم ہے۔پاکستان میں پانی کے ذخائر صرف 1 کروڑ 15 لاکھ ایکڑ فٹ کے ہیں ۔
امریکہ کی صرف ایک ریاست فلوریڈہ میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش 5 کروڑ 96 لاکھ ایکڑ فٹ ہے ۔مصر کے پاس 13 کروڑ 20 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے ۔بھارت 24 کروڑ 50 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی بیٹی نے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

مزیدخبریں