سونا مہنگا۔۔ڈالر سستا۔۔ روپے کی قدر بڑھ گئی

Apr 08, 2021 | 17:43:PM
 سونا مہنگا۔۔ڈالر سستا۔۔ روپے کی قدر بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایک تولہ سونا 100 روپے اضافے سے 104100 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 86 روپے بڑھ کر 89249 روپے کا ہوگیا ۔
 عالمی منڈی میںمیں سونا 12 ڈالر اضافے سے 1748 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ادھرڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی۔ ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 16 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 18 پیسے سے گر کر 153 روپے 2 پیسے ہو گئی ہے۔
 یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستا ہو گیا تھا اور قیمت 153 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 18 پیسے ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔’’عمراں لنگیاں پباں بھار‘‘اسد امانت کو بچھڑے 14 برس بیت گئے