بابراعظم کے نمبر ون بننے پر آئی سی سی خاموش، ویرات کوہلی کا نام ویب سائٹ پر موجود

Apr 08, 2021 | 17:58:PM

(24 نیوز)بھارتیوں کو ویرات کوہلی سے نمبرون ایک روزہ میچ کا بیٹسمین کا اعزاز چھننا برداشت نہیں ہوا، آئی سی سی پر اثرورسوخ رکھنے والے بھارت نے تاحال ویب سائٹ پر ون ڈے رینکنگ تبدیل نہیں ہونے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کیخلاف 94رنز کی اننگ کھیلی جبکہ انہیں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 37رنز درکار تھے، تاہم 24گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر ویرات کوہلی کو دنیا کا نمبر ون ڈے بیٹسمین برقرار رکھا ہوا ہے۔
 آئی سی سی کی ویب سائٹ پر رینکنگ کا اسپانسر بھارت کا مشہور ٹائر ساز ادارہ ایم آر ایف ہے۔ بابر اعظم گزشتہ ہفتے 76میچز میں 13سنچریاں بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔ویرات نے 86میچز میں 13سنچریاں مکمل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی بیٹی نے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

مزیدخبریں